Deal ki offers a rahi ha

ڈیل کی آفرز آرہی ہیں مگر قبول نہیں کریں گے علیمہ خان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم کو ڈیل کی آفرز آرہی ہیں مگر کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے. راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی پیشکش علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے؟ بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو بہتر ہے منہ اپنا بند رکھو. بھائی کو ڈرانے کی کوشش کی گئی مگر عمران خان بہادر ہے ڈرنے والوں میں سے نہیں .
انہوں نے کہا کہ بول بول کر تھک گئے کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، قیدیوں کو رہا کریں۔ کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں؟ انکا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لا کی بات کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں