بابر اعظم کامیچ فکسنگ کاالزام لگانے والوں کیخلاف ہتک عزت کیس کافیصلہ

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم ہتک عزت کیس کے حوالے سے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کپتان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔
قریبی ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں