الیکشن سروے میں ن لیگ کی شکست یقینی ؟

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )ملک میں انتخابات کا شور ہے۔ ہر طرف سے سیاسی گولہ باری جاری ہے۔ ٹی وی سکرینز سے لے کر ادارہ جاتی پالیسیوں تک بظاہر اقتدار ن لیگ کے حوالے کرنے کا منظر واضح ہو رہا ہے۔ ایسے میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلتے عمران خان جیل میں ہوتے ہوئے بھی الیکشن کی بحث کے مرکزی کردار ہیں۔ اب تازہ ترین طور پر یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ آئی ایس آئی نے حال ہی میں ایک سروے کروایا ہے جس میں ن لیگ کی مقبولیت اور انکے نشستوں کے جیتنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ آن لائن پورٹل نیا دور کے پروگرام میں ملک کے سینئر صحافی مبخر بخاری نے کچھ انکشافات کیے ہیں۔
مبشر بخاری کے مطابق آئی ایس آئی نے ایک سروے کرایا ہے جس کے مطابق ن لیگ کی 20 سیٹیں بن رہی ہیں۔ اس کی ایک وجہ نواز شریف کا جارحانہ بیانیے سے پیچھے ہٹنا ہے۔ اسی کم ہوتی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے نواز شریف نے آج پھر احتساب والی بات کی ہے کیونکہ ان کا معیشت ٹھیک کرنے والا بیانیہ زیادہ توجہ نہیں حاصل کر سکا۔
یاد رہے کہ مختلف صحافیوں اور خبروں کے مطابق ن لیگ کے پانچ دن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں انہیں 87 سیٹوں پر اعتماد ہے کہ انہیں ملیں گی۔ باقی کچھ سیٹوں پہ وہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں