(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دیہاتی علاقوں میں اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہاتی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے لیے خاص بسیں چلائی جائے گی.مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہاتی علاقوںمیں ٹرانسپورٹ کا خاص انتظام نہیں ہے. دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا خستہ حال دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے.
ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
