ڈی جی خان(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعظم شہباز نے ڈی جی خان میں خطاب کرتے ہوئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے. شہباز شریف نے کہا کہ محنت کر کے آئی ایم ایف سے جان خلاصی کریں گے.معیشت کو بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیںگے مگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے رہے گے.
شباز شریف نے ڈیرہ خازی خان کے جلسے میں خطاب کے دوران عوام سے پنجابی میں بھی بات کی اور عوام کو شعر بھی سنایا. بجلی کے بلوںمیں کمی ہو نے والی ہے اس بار لوگوں کو کم بل آئے گا. شہباز شریف نے وعدہ کیا صنعت چلے گی مزدور وں کو روزگار ملے گا.بے روزگاری پر کسی نے کام نہیں کیا مگر ہم غربت کا خاتمہ کریںگے.
