اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر سکیل پر شدت 4.8 ریکارڈکی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے ، تاحال نقصان کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیو یارک شہر کے مغرب میں 40 میل دور وائٹ اسٹیشن نیو جرسی کے قریب تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
امریکی حکام کے مطابق زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مشرقی ساحلی علاقے اور نیو یارک شہر میں زلزلہ آیا ہے، اس سے قبل 1884 نیویارک شہر میں 5 شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔