(ڈیلی پوائنٹ)حال ہی میں اداکارہ رکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں پاکستانی اداکار و بزنس مین ڈوڈی خان نے شادی کی پیشکش کی ہے.اداکارہ رکھی ساونت نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے پرپوزل آئے تھے لیکن میں نےڈوڈی خان کو چنا ہے.لیکن یہ بات جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اداکارنےایک وڈیو میں بتایا کہ راکھی ساونت آپ میری دلہن نہیں لیکن پاکستان کی بہو ضرور بنیں گی.
اب اداکار نے راکھی سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں ڈوڈی خان نے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی جس میں، میں نے راکھی ساونت کو پروپوز کیا تھا، میں نے انہیں اس لیے پروپوز کیا تھا کیونکہ میں اداکارہ کو اچھی طرح جانتا ہوں، جب میں نے انہیں جاننا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ایک ایسی انسان ہے جو خدا سے بہت پیار کرتی ہے.
اس نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، اس نے اپنے والدین کو کھو دیا۔اسنے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ،اس لیے میں نے اسے پرپوزکیا.پاکستانی اداکار نے مزید کہا لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرا یہ پروپوزل لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں اور جو میں برداشت نہیں کر سکتا۔ڈوڈوی خان نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ راکھی جی،
آپ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، آپ شاید میری دلہن نہ بن سکیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی، میں آپ کی شادی اپنے بھائیوں میں سے کسی ایک سے کروا دوں گا۔ڈوڈی خان کے اس ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ڈوڈی خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
