(ڈیلی پوائنٹ)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ان چندعالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جو امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد امریکہ کے دورے پر گئے.ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں ویسٹ ونگ لابی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں رہنماؤں کو گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے گلے ملتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو بہت یاد کیا۔جواباً بھارتی وزیرِاعظم مودی نے بھی امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔اس دورے میں نریندر مودی کے ہمراہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ نومبر 2024ء سے اب تک بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوبار ٹیلیفونک رابطہ بھی ہو چُکا ہے۔
