Double daker bus ka kraiya Maryam Nawaz ka faisla

مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ نہ بڑھانے کی ہدایت کر دی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ نہ بڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں. ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹی ڈی سی پی کی سائٹ پر لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے500 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ڈی سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں اور کمرشل ایکٹیویٹیز کےلیے کرایوں میں 5 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
اس معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر تفریح کے لیےشرو ع کی گئی ہے، جس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں