لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی دو اور تین دسمبر کو عافیہ صدیقی سے امریکہ میں ملاقات کریں گی۔سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہوں گے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی
امریکہ میں عافیہ صدیقی کے وکیل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ۔عافیہ صدیقی امریکہ کی ایک بد ترین جیل میں قید ہیں وکیل نے اپنا موقف عدالت میں پیش کیا۔وکیل ڈاکٹر عافیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کو جلد از جلد دوسری جیل منتقل کیا جائے ۔
یاد رہے کہ بغیر جرم کے امریکہ کی جیل میں قید ہیں۔ امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کو اسلحہ چھیننے کے جرم میں 86 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کا مکمل انٹرویو بھی آپ فرخ وڑائچ شو میں دیکھ سکتے ہیں۔