Dr zakir naik juld Pakistan aye gye

ڈاکٹر ذاکر نائیک جلد پاکستان آئیں گے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) بھارت کے ممتاز سکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے. معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت چھوڑنے کے تقریباً 8 برس بعد بیٹے کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا تھا۔اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان آنے کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان کی دعوت پر اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔اسلامک اسکالر نے دورۂ پاکستان کا شیڈول شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ یعنی اکتوبر میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں