فیصل آباد(ڈیلی پوائنٹ)ڈاکٹر زاکر نائیک کے لیکچر کے دوران فیصل آباد سے تعلق رکھنی والی عیسائی خاتون نے اسلام قبول کر لیا ہے. ڈاکٹر زاکر نائیک ان دنوںپنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہیں.
لیکچر کے دوران تقریب کے شرکا میں شامل ثمرین نامی عیسائی لڑکی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مذہب تبدیلی کی خواہش کا اظہار کیا۔عیسائی لڑکی کی خواہش پر ڈاکٹر ذاکر نے ثمرین سے سوال کیا کہ کیا آپ خدا کی وحدانیت کا یقین رکھتی ہیں؟ جس پر عیسائی لڑکی نے اقرار کیا کہ بے شک اللہ ایک ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے عیسائی لڑکی سے سوال کیا کہ کیا وہ مانتی ہیں کہ محمدﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں؟ جس پر لڑکی نے اثبات میں جواب دیا۔ بعد میں مرین نے بھرے مجمع میں اقرار کیا کہ وہ بغیر کسی جبر کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر رہی ہے۔
ثمرین کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے اردگرد موجود اسلامی بہن بھائیوں سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ثمرین کی تصدیق کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکی کو کلمہ شہادت پڑھایا جب کہ اس دوران پنڈال ’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
