ڈی ایس پی علی رضا قتل، ذمہ داری الفجر نامی تنظیم نے قبول کرلی، نماز جنازہ ادا

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ ) کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہو گئے تھے، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی ذمہ داری الفجر نامی تنظیم نے قبول کرلی۔
الفجر نامی دہشتگرد تنظیم نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔
اس تنظیم نے اس سے قبل سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکار کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سی پی او میں ادا کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی علی رضا کے خاندان سے ملاقات کی، علی رضا کے قاتل جلد گرفتار کر کے ان کو کٹھرے میں لائینگے، دہشت گردی کے خلاف ہماری پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں