Dua ha Imran khan ko kal saza ho

دعا ہے عمران خان کو کل سزا ہو جائے علیمہ خان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کل میرے بھائی عمران کو سزا ہو جائے. علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران جج سے مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ اتنا عرصہ لگایا کیس سنا اب سزا کیوں نہیں‌دے رہے ہو؟
صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظار میں ہیں ؟جس پر علیمہ خان نے جواب دیا عمران خان نے ڈیڑھ سال جیل کاٹی کیا وہ ٹرمپ کا انتظار کر رہا تھا؟ یہ فضول سوالات مت کیا کریں. بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔ اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں