(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان ڈیجیٹل کانٹینٹ کے نامور یوٹیوبرڈکی بھائی معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں.ڈکی بھائی نے رجب بٹ کے حالیہ تنازع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ڈکی بھائی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے ہیں۔
سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے جہاں مختلف موضوعات پر بات کی ہے وہیں رجب بٹ کے نئے پرفیوم 295 سے متعلق تنازع پر پوچھے گئے سوال کا بھی جواب دیا ہے۔ڈکی بھائی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجب بٹ پر لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں، رجب نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں ملک سے باہر جانا پڑے، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے اسلام کے خلاف کوئی بات کی ہے۔
ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ سب نے اٹھ کر ان پر الزام لگا دیا اور سزا سنادی، سزا بھی وہ کہ سیدھا قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں۔ڈکی بھائی نے رجب بٹ کو کہا فکر کی بات نہیں ہیں ہم سب آپ کےساتھ کھڑے ہیں.
