Economy behter ho rahi ha Nawaz sharif

معیشت مسلم لیگ ن کی قیادت میں بہتر ہو رہی ہے نواز شریف

(ڈیلی پوائنٹ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت بہتری ہو رہی ہے مہنگائی بھی کم ہوتی جارہی ہے. نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی دوران گفتگو نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانیاں فرمارہا ہے اور معیشت بہتر ہوتی نظرآرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نےکاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور مزیدکمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنےکی امید ہے، تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں