Eid ky bad hakomat ky khilaf bari ayhtjaji Tahreek ka aghaz kry gy

عید کے بعد حکومت کے خلاف بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کریں‌گےاسد قیصر

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے.جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں گے، چوری کیا گیا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں احتجاج میں شامل ہو گی.ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا الیکشن کے نتائج چوری کیے گئے اور ایک کرپٹ جماعت کو ہم پر مسلط کیا گیا .

اپنا تبصرہ لکھیں