الیکشن کمیشن نے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

الیکشن کمیشن نے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) الیکشن کمیشن کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان سے ملاقات کی حامی بھر لی ہے۔ سیکٹری الیکشن کمیشن گوہر امین نے صدر ڈاکٹر عارف سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔
صحافی نے سیکٹری الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ آج ہی چیف الیکشن کمیشنر صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں تو کیا چیف صاحب ملاقات کریں گے؟ جس پر سیکٹری الیکشن کمیشن گوہر نے جواب دیا بلکل ملاقات کریں گے ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے مگر صدر سے ملاقات کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ بھی بہت جلد ہوجائے گا۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے آج سپریم کورٹ میں 11 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں