ex mna mohsin dawar py qatlana hamla

سابق MNAمحسن داوڑ پر قاتلانہ حملہ

میرانشاہ (ڈیلی پوائنٹ)سابق MNAاور این ڈی ایم کے چیئرمین محسن داوڑ پر قاتلانہ حملہ ہے۔ محسن داوڑ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن کمپین کے لیے تپی جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نفری موقع پر موجود ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
بلوچ رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے محسن داوڑ پر حملے کی شدید مذمت کی ہےان کہنا تھا کہاین ڈی ایم کے چیئرمین پشتون اور بلوچوں کا مضبوط اواز چیئرمین محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کا شدید مذمت کرتی ہوں۔اس ریاست میں پشتونوں اور بلوچوں کا حق مانگنا جرم ہے۔یہ سب کچھ ریاست کے پالے ہوئے دہشت گرد کر رہے ہیں ۔


سابق ایم این اے علی وزیر نے بھی محسن داوڑ پر حملے کی مذمت کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں