Ex president ky khilaf karwai ki tairaia mokmal

سابق صدر کے خلاف احتساب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

جنوبی کوریا(ڈیلی پوائنٹ)سابق صدر کے خلاف احتساب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں. جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ اسپیکر کے مطابق تحریک کے حق میں 204اور مخالفت میں 85ووٹ آئے،باقی ارکان غیرحاضر رہے،عدالت فیصلہ کرے گی صدر یون کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نہیں،حکمران پارٹی کے ارکان نے بھی صدر کے خلاف ووٹ دیا۔
جنوبی کوریا کےصدر کےخلاف مواخذے کی پہلی تحریک ناکام ہوئی تھی،جنوبی کوریا کے صدر یون نے ملک میں مارشل لا لگاکر فیصلہ واپس لے لیا تھا،دارالحکومت سیئول میں کئی روز سےعوام کا احتجاج بھی جاری تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں