Faheem ashraf ki shadi pr afsosnak rowia

فہیم اشرف کی شادی مہمانوں کاافسوسناک رویہ

پھول نگر(ڈیلی پوائنٹ) کرکٹر فہیم اشرف کی شادی پر تقریب میں آئے مہمانوں نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔ خبر کے مطابق فہیم اشرف کی شادی پھول نگر میں منعقد ہوئی جس میں بن بلائے مہمان بھی تقریب میں آگئے ۔
شادی کی تقریب میں کھانا کم پڑ گیا اور کھانے کے لیے لوگوں نے آپس میں دھکم پیل بھی کی۔ فہیم اشرف کی شادی کو دیکھنے کے لیے عوام بن بلائے آئے اور جس کسی کو دعوت کا کارڈ دیا گیا تھا وہ بھی ایک کارڈ پر اپنے ساتھ کئی کئی لوگوں کو لے آئے جس سے تقریب میں بدمزگی پیدا ہوگئی۔
کہا جا رہا ہے کہ مہمانوں کا یہ رویہ قابل افسوس ہے تقریب کے آداب ہیں اگر کسی نے آپ کو نہیں بلایا تو مت جائے یا اگر دعوت کے کارڈ میں جتنے مہمان لکھیں جائے اتنے ہی تقریب میں جائے تاکہ کسی کی تقریب خراب نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں