(ڈیلی پوائنٹ)اداکار فیروز خان اچانک ہسپتال داخل ہو گئے جس پر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہو چکےہیں. فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے یہ بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ اداکار نے اسٹوری میں لکھا ’hospitalized‘ تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ بتائی۔
تاہم انسٹاگرام پر ایک پیج پر یہ بتایا جارہا ہے کہ اداکار صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔فیروز خان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں . تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں بلکہ ہوسکتا ہے یہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ ہو.

