Fashion sarf labas nahi taqat ka zarya hai

فیشن صرف لباس نہیں بلکہ طاقت کا ذریعہ ہے:ملائکہ اروڑا

(ڈیلی پوائنٹ) معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کروایا.فوٹوشوٹ کروانے کے بعد ملائکہ اروڑاے فیشن کے متعلق اپنے خیال کا اظہار کیا .ملائکہ اروڑا کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ملائکہ اروڑا نے کہا میرے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔
ملائکہ اروڑا نے کہا، فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز صرف ظاہری نہیں بلکہ اندرونی طاقت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا، جب میں ایسا لباس پہنتی ہوں جو میری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، تو وہ نہ صرف مجھے اعتماد دیتا ہے بلکہ میں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔
ملائکہ اروڑا نے مزید کیا کہ رجحانات آتے جاتے ہیں، لیکن حقیقی انداز ہمیشہ قائم رہتے ہیں ۔ مجھے ہمیشہ وہی پہننا پسند ہے جو مجھے خوش اور پُرسکون رکھے، کیونکہ فیشن کا اصل مقصد یہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں