Fasial qurashi ka mary wajah say ghar ni tota

فیصل قریشی کا گھر میری وجہ سے نہیں ٹوٹا:خلیل الرحمٰن قمر

(ڈیلی پوائنٹ)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے جب اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ روزینہ سے دوسری شادی کی ،تو سب لوگوں نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اپنے بھائی جیسے دوست کو دھوکا دے کر ان کی بیوی سے شادی کر لی ہے۔حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے دوسری شادی کی داستان سنائی،اور کہا یہ محض لوگوں کی قیاس آرائیاں ہیں.
فیصل قریشی میرے بہت اچھے دوست ہیں،اور بہت ہی زبردست اداکار ہیں۔میری وجہ سے انہوں نےطلاق نہیں دی،بلکہ جب یہ طلاق ہو رہی تھی تو میری فیصل قریشی سے لڑائی ہوئی اور میں نے اُنہیں سمجھایا کہ وہ اپنا گھر خراب نہ کریں۔خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میرے بہت سمجھانے پر فیصل قریشی نے مجھ سے کہا کہ آپ کے زور دینے سے زیادہ سے زیادہ یہ طلاق 6 مہینے رُک جائے گی لیکن پھر بھی ہو جائے گی۔
میں کونسا سابہت امیر آدمی تھا کہ میرے وجہ سے کوئی عورت اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیتی۔ڈرامہ نگار نے کلمہ پڑھتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے کوئی طلاق نہیں ہوئی۔شادی سے پہلے دوسری اہلیہ سے کوئی خاص ملاقات بھی نہیں تھی، صرف دو بار مختصر سی ملاقات ہوئی۔واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 2 شادیاں کی ہیں، پہلی شادی 1985ء میں اپنی کزن روبی ناز سے کی تھی اور پھر 2000ء میں اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ روزینہ سے دوسری شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں