ن لیگ سندھ کا صدر بنا دیا گیا

ایف آئی اے کےسابق عہدےدار کو ن لیگ سندھ کا صدر بنا دیا گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ایف آئی اے کے سابق ڈاریکٹر بشیر میمن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا ہے۔(ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کیا ہے جب کہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر ہوں گے۔
(ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔ یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔
دونوں تقرریوں سے متعلق (ن) لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عمران خان حکومت میں بڑے الزامات لگائے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میرے اوپر ن لیگ کو سزا دینے کے حوالے سے بہت پریشر تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں