لاہور(ڈیلی پوائنٹ) FIRکا طریقہ تبدیل کر دیا گیا آئی جی پنجاب نے نئی خوشخبری سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب کسی بھی تھانے میں دی گئی درخواست پر ای ٹیگ ( E-tag)لگایا جائے گا ۔پھر ہر درخواست کے ساتھ QR کوڈ جاری ہوگا۔جس پر لوگ اپنا فیڈ بیک بھی دیں سکیں گے۔
دیے گئے وقت کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے گا۔
اگر دیے گئے ٹائم فریم کے اندر ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو تھانے کے عملہ کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر کسی شہری کی درخواست E-tagکے بغیر رکھی گئی یا لوگوں کی خدمت نہ کی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔
شہری اس حوالے سے آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل 1787 پر شکایت بھی درج کرواسکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ایک اور احسن اقدام۔۔۔
اب تھانہ میں دی گئی ہر درخواست پر E-tag لگایا جائے گا اور دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے گا۔
" ہر دراخوست پر QR کوڈ ایشو ہوں گا، جس پر لوگ فیڈ بیک دیں سکے… pic.twitter.com/5P27CDp81R— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 11, 2023
آئی جی پنجاب نے پولیس کلچر کو بدلنے کے بہت سے مثالی کام کیے ہیں۔