اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)حکومت کا فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیےفوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ حکومت نے کر لیا ہے.
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ذرائع کابینہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ چیمئنز ٹرافی میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی، سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت ہو گی۔
