سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ کا انتقال ہوگیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہنے والے شہر یار خان کا انتقال ہوگیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہر یار خان عرصے سے علیل تھے، آج لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔
شہر یار خان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ وہ سابق سفارت کار بھی تھے اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔
شہر یار خان کی تدفین کراچی میں ہوگی، آج میت کو کراچی لے جایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں