Gaari ki pichli seat ka shesha mokmal neechy ku nahi hota?

گاڑی کی پچھلی سیٹ کا شیشہ مکمل نیچے کیوں نہیں ہوتا؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)آپ نے گاڑی میں بیک سیٹ پر سفر کرتے ہوئے کھڑکی کو مکمل طور پر نیچے کرنے کی کوشش کرنے کے دوران غور کیا ہوگا کہ شیشے کا کچھ حصہ ہمیشہ اوپر رہتا ہے۔
آپ نے گاڑی میں بیک سیٹ پر سفر کرتے ہوئے کھڑکی کو مکمل طور پر نیچے کرنے کی کوشش کرنے کے دوران غور کیا ہوگا کہ شیشے کا کچھ حصہ ہمیشہ اوپر رہتا ہے۔ چاہے آپ اسے نیچے کرنے کی جتنی بھی کوشش کریں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ایک عام مفروضہ
اس بارے میں اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ ایسا بچوں کے تحفظ کیلئے کیا جاتا ہے۔ بچوں کو زیادہ تر پیچھے بٹھایا جاتا ہے اور یہ کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ کھڑکی مکمل کھلنے سے بچے باہر گر جائیں۔ مگر یہ حقیقی وجہ نہیں ہے۔
کھڑکی نیچے نہ ہونے کی اصل وجہ
بیشتر گاڑیوں میں پیچھے کے شیشے مکمل طور پر نیچے نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کے دروازوں میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی اور ان کا ڈیزائن بھی اسی طرح بنایا جاتا ہے۔ گاڑی کے دروازے کے درمیان ایک خلا ہوتا ہے جس میں کھڑکیوں کے شیشے چھپ جاتے ہیں۔یہ خلا گاڑی کے اگلے دروازوں میں بڑا ہوتا ہے۔ مگر پچھلے دروازوں کا حجم کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کے اندر موجود خلا بھی مختصر ہوتا ہے۔
زیادہ تر گاڑیوں میں اس وجہ سے پیچھے کی نشستوں کی کھڑکیاں مکمل طور پر دروازے میں غائب نہیں ہوتیں۔ البتہ بڑی گاڑیوں میں پیچھے کے دروازے بھی بڑے ہوتے ہیں تو ان میں کھڑکیاں بھی مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہیں۔ بتا دیں کہ موٹر ساز کمپنیاں لوگوںکے تحفظ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں