غیر قانونی افراد کا آج آخری دن

غیر قانونی افراد کا آج آخری دن

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) غیر قانونی افراد ہو جائیں ہوشیار پاکستان میں آج ان کا آخری دن ہو گا۔پاکستان سے ہر صورت جانا ہو گا ورنہ کل سے غیر قانونی افراد کے لیے ملک گیر گرینڈ آپریشن ہو گا۔ وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔
سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک تصورہونگے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔
کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔
انتظامیہ نے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کردیے ہیں اور یکم نومبر سے غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے پہلے ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اور یہاں سے انہیں واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں