Gas aur tail ky zakhair daryafat

کے پی کے میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہو گئے

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے شمالی وزیر ستان میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ماڑی انرجیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ ابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں