(ڈیلی پوائنٹ)آئی ایم ایف نے نیا حکم جاری کر دیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ گیس مہنگی کرنا ہو گی .پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات جاری ہیں، جس میں مالیاتی ادارے نے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔آئی ایم ایف نے تندور کے لیے گیس ریٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تندور کا ریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔آئی ایم ایف سے شئیر پلان میں کمرشل روٹی تندرو کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی، آئی ایم ایف مشن سے معاشی ٹیم کے گیس سیکٹر کیلئے ٹیرف، گردشی قرضہ، ریفارمز پر مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کیلئے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ پروٹیکٹڈ اور نان -پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 روپے سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 3 پلان آئی ایم ایف سے شئیر کئے گئے۔ آئی ایم ایف مشن کو فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی۔