general faiz hameed adalt hazir ho

جنرل فیض حمید عدالت حاضر ہو

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) جسٹس (ر) شوکت صدیقی کی برطرفی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جنرل (ر) فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاہ عدالت نے بریگیڈر ر عرفان رامے کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ انور کاسی سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی عدالت نے نوٹس کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان افراد پر سنگین الزامات ہیں چاہتے ہیں ان لوگوں کو بھی اپنی صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے۔
شوکت صدیقی کے وکیل حامد خان نے عدالت سے گزارش کی کہ ان تمام لوگوں کو نوٹس جاری کیا جائے ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ان لوگوں کو کیوں نوٹس کیا جانا چاہیے جس پر حامد خان نے کہا کہ ان پر شوکت صدیقی نے الزام عائد کیے ہیں لہذا ان کو عدالت بلایا جائے۔
جب جنرل باجو ہ کے متعلق بات ہوئی تو قاضی فائز عیسیٰ نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان پر تو براہ راست کوئی الزام نہیں لہذا ان کی بات مت کریں۔ جیو نیوز کی رپورٹر مریم نواز کی خبر کے مطابق اگلی سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں