Ghor rashed or kubra khan ki shadi ki taqribat

گوہر رشیداور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

(ڈیلی پوائنٹ)گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، یہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔تصاویر میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی گاتے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق ایک ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی اور جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان کا نکاح رواں ماہ مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور دوست ہی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں