اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کاکارڈسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں کافی دونوں سے سوشل میڈیا پر وائرل تھی مگر انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کنفر نہیں کی۔سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پراداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشیدکے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ کبریٰ اور گوہر کا نکاح سعودی عرب میں ہوگا، تاہم تاحال نکاح کی تقریب سے متعلق سامنے آنے والی ان خبروں کی اداکار کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں