Ghro main gariya dhony py pabndi laga di gai

گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی لگا دی گئی ہے.لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ تمام غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر 1 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا، 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں