کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 2ہزار روپے کی کمی ہو گئی ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 930 ڈالر فی اونس ہے۔
