Gold ki qeemat bolnd tareen satah py

سونے کی قیمت میں 4700روپے تک کا بڑا اضافہ

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں 4700روپے تک کا بڑا اضافہ ہوگیاجس کے بعد سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 14ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4030 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے ہوگیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاو 46 ڈالر اضافے سے 2988 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں