کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی قیمت میں 3ہزار کا اضٍافہ ہو گیا ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہے۔

