کراچی(ڈیلی پوائنٹ)ٹیرف کی وجہ سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 10ہزار کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے. سونے کی قیمت دن با دن بڑھتی جا رہی ہے. اس وقت سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 3218 ڈالر فی اونس ہے۔

