Gold ki qeemat main azafa ho gia

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے. بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سو نےکی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں