Gold ki qeemat main kami ho gai

سونے کی قیمت میں ایک دم بڑی کمی ہو گئی

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ایک دم بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے. ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوئی ہے. آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 116 ڈالر کم ہوکر 3338 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں