(ڈیلی پوائنٹ)پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں ہزاروںروپے کی کمی دیکھنے کو آئی ہے. سونے کی فی تولہ قیمت میں 10ہزار 400روپے کی کمی ہوئی. آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 104 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نرخ 3221 ڈالر ہوگئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی سے تین لاکھ 40 ہزار 500 روپے اور دس گرام 8917 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگیا۔
