کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں. سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.سونا پونے تین لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے.فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے بڑھکر ریکارڈ 275500 روپے ہوگئی.
امریکی شرح سود میں کمی, چائنا اور انڈیا کی خریداری, گولڈ نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے بڑھکر ریکارڈ 275500 روپے ہوگئی اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2144 روپے کے اضافے سے 236197 روپے ہو گئے.
جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 514 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 25 ڈالر بڑھ کر 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے۔