Gold ki qeemat mian bara azafa

سونا فی تولہ ساڑھے تین لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گیا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونا فی تولہ ساڑھے تین لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے.نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سونے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کے ساتھ3395 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں