کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی فی تولہ قیمت ملک کی بلند ترین سظح پر پہنچ چکی ہے. فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا. عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس کے اضافے کے ساتھ 2,577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں اور فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔