Governor ko governor house sy bahair nikal du ga

گورنر کو گورنر ہاؤس سے باہر نکال دوں گا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کے پی کے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی ہے کہ جلد گورنر کو گورنر ہاؤس ے باہر نکال دوں گا.ذرائع کے مطابق گورنر کے پی کے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان ابھی تک لڑائی ختم نہیں ہوئی.پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر اور اس کا لیڈر دونوں چور ہیں۔ گورنر کی گاڑیاں بند کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے۔ انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے سیاسی مردار کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سے پختونخوا کے منصوبے ختم کرنا کم ظرفی ہے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں احتجاج کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں