Govinda ki alehdgi ki khabrain

گوونداکی37سال بعد اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)گوونداکی37سال بعد اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں. گووندا تقریباً 4 دہائیوں سے سنیتا آہوجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں، لیکن ان کی شادی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق یہ مشہور جوڑی طلاق کی طرف بڑھ رہی ہے۔مختلف میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان اختلافات اور طرزِ زندگی میں فرق نے ان کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی ہے.بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کی گووندا سے قربت بھی ان کی شادی میں تنازع کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔
اب تک گووندا یا سنیتا آہوجا کی جانب سے اس معاملے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداح اور انڈسٹری کے لوگ بے چینی سے کسی وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں