(ڈیلی پوائنٹ)حج کے دوران تصاویر بنانے پر سوشل میڈیا صارفین پاکستان کی معروف شوبز جوڑی ندا اور ان کے شوہر یاسر پر پھٹ پڑے. حج اللہ کے لیے کیا جاتا ہے نا کہ لوگوں کو دکھانے کے لیے.پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے اُن کی حج کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیاہے،
یاسر نواز کا کہنا ہے کہ تصاویر صرف ہم نہیں بنائی اور بھی لوگوں نے بنائی ہیں. ہم پر جو لوگ تنقید کر رہے ہیں دعا ہے اللہ ان کو ہدایت دیں. یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں کہا کہ میرے لیے حج کی سعادت حاصل کرنا زندگی کا یادگار لمحہ ہے اور دیگر لوگوں کی طرح میں نے بھی اپنی زندگی کے ان یادگار لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ دورانِ حج، میں نے اور میری اہلیہ ندا نے جو عبادات کیں، وہ ہمارا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے، دوسرے لوگوں کو اس بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں۔اس لیے جو تنقید کر رہے ہیں مجھے ان کی تنقید سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا.