Hakomat a gai to khair nahi umer ayob

ہماری حکومت آگئی تو 26ویں آئینی ترامیم کو ختم کر دیں‌گے عمر ایوب

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)ہماری حکومت آگئی تو 26ویں آئینی ترامیم کو ختم کردیں گےپی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے بڑا بیان دے دیا ہے.عمر ایوب نے کہا اسٹیبلشمنٹ‌ہو یا کوئی اور کسی سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں.ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں. ہمارے ساتھ 9مئی کے الزامات لگائے گئے اور ہماری ناحق سزائیں‌دی گئی.
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اگر ان کی جماعت کو حکومت ملی تو وہ 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لے لیں گے۔ انہوں نے پولیس گردی کو ملک بھر میں عروج پر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے، اور عوام مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں